زیارت میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر حملہ کھلی بغاوت ہے، میاں توقیر حفیظ

زیارت میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر حملہ کھلی بغاوت ہے، میاں ...

                                            لاہور (جنرل رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی راہنما میاں محمد توقیر حفیظ نے کہا کہ زیارت میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر حملہ کھلی بغاوت ہے بانی پاکستان کی زندگی کے تاریخی لمحات کو ملیامیٹ کرنا دہشت گردوں کی جانب سے بزدلانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی جائے کم ہے۔ کراچی، بلوچستان، کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوگیا ہے جس پر پوری قوم غم و رنج میں ڈوبی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کوئٹہ میں طالبات کی بس پر دہشت گردانہ کاروائی ہماری خود مختاری پر حملہ ہے۔ اس قسم کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف حکومت سخت لائحہ عمل تیار کرکے عوام میں دہشت گردی کے خلاف اپنا ایجنڈا واضح کرے۔ انہوں نے مزید کہا پوری قوم ملکی استحکام کےلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے جید علمائے کرام و مفکرین کی رائے کو بھی قومی ایجنڈا بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1