متروکہ وقف املاک بورڈ گردواروں کی بہتری کےلئے کام کر رہا ہے، چوہدری ریاض
لاہور (جنرل رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ چوہدری ریاض احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے غیر مسلموں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے پاکستان میں گردواروں کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش پوری ذمہ داری کے ساتھ جاری ہے بھارت و دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کےلئے رہائش اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ پاکستان سکھ گرد وارہ پربندھک کمیٹی کے مشوروں سے متروکہ وقف املاک بورڈ گردواروں کی بہتری کےلئے کام کر رہا ہے متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ چوہدری ریاض احمد نے کچھ عرصہ قبل خیبر پختونخوا میں قتل ہو جانے والے مہندر سنگھ کے ورثاءکےلئے انسانی ہمدردی کی بناءپر پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا بھارت سے آئے ہوئے سینکڑوں سکھ یاتریوں نے گرو ارجن دیوجی کے دن کے موقعہ پر گردوارہ ڈیرہ صاحب میں اپنی مذہبی رسم بھوگ اکھنڈ یاتھ صاحب ادا کی۔ اس موقعہ پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ چوہدری ریاض احمد سیکرٹری خالد علی صدر پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار شام سنگھ ممبر پنجاب اسمبلی سردار رجیش سنگھ اور ممبران پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔