ٹیکسوں کے نفاذ میں منتخب ایوانوں، قوانین کو بائی پاس کیا جا رہا ہے، عامر چیمہ

ٹیکسوں کے نفاذ میں منتخب ایوانوں، قوانین کو بائی پاس کیا جا رہا ہے، عامر چیمہ

                                    لاہور (جنرل رپورٹر) ق لیگ پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی عامر سلطان چیمہ، سردار وقاص حسن موکل، ڈاکٹر محمد افضل اور احمد شاہ کھگہ نے کہا ہے کہ ٹیکسز کے نفاذ میں منتخب ایوانوں اور قوانین کو بائی پاس کیا جا رہا ہے وفاق کی طرح پنجاب میں بھی اسمبلی سے بالا بالا ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں بھاری مینڈیٹ کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ قوانین اور جمہوری اقدار کو بلڈوز کیا جائے، اراکین صوبائی اسمبلی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مرکز میں پارلیمنٹ کی منظوری سے قبل ہی جس ایس ٹی کا نفاذ اور پنجاب میں 8 نئے شعبوں پر 16فیصد ٹیکس لگانے کا نوٹیفکیشن حیران کن ہے صوبائی محکمہ خزانہ نے بجٹ سے قبل نئے ٹیکسز کا نوٹیفکیشن جاری کیوں کیا؟ جی ایس ٹی میں اضافہ کے حوالے سے اس کے غیر قانونی نفاذ پر سپریم کورٹ کا بروقت ایکشن قابل تحسین ہے مگر سوال یہ ہے کہ ہر مسئلہ پر عدالتوں نے ہی عوامی مفاد کا تحفظ کرنا ہے تو پھر منتخب اسمبلیوں کا کیا کام ہے؟ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کےلئے ضروری ہے حکومت صوبہ کے اعلیٰ ترین منتخب ایوان کو بائی پاس کرنے کی عادت ترک کر دے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1