سروسز ہسپتال، بائیومیڈیکل انجینئر کی سیٹ 13سال سے خالی ہونے کا انکشاف

سروسز ہسپتال، بائیومیڈیکل انجینئر کی سیٹ 13سال سے خالی ہونے کا انکشاف

                                    لاہور (جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال انتظامیہ نے بائیو میڈیکل انجینئر کی سیٹ ہونے کے باوجود 13سال سے تعیناتی نہیں کی۔ جس سے ہسپتال کے متعدد قیمتی طبی آلات خراب ہوگئے۔یہ انکشاف پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سروسز ہسپتال کے چیئرمین محمد ارشد بٹ نے وزیراعلی اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کے نام درخواست میں کیاجس میں بتایا گیا کہ سروسز ہسپتال انتظامیہ نے بائیو میڈیکل انجینئر کی سیٹ پر خالد نامی شخص کو ایڈمن آفیسر تعینات کررکھا ہے، جب بھی کوئی شخص بائیومیڈیکل انجینئر کے آرڈر لے کر آتا ہے تو ہسپتال انتظامیہ سیٹ نہ ہونے کا بہانہ بناکر اسے نہیں رکھتی۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے کہا کہ اگر ہسپتال انتظامیہ نے چار دن کے اندر خالد ایڈمن آفیسر کو فارغ نہ کیا تو وہ احتجاجی ریلی نکالیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدار مریضوں کی فلاح و بہبود اور درجہ چہارم کے ملازمین سے ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہےں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1