آلٹرنیٹو میڈیسن مینوفیکچرز حکومت کو بھاری ریونیو ادا کر رہے ہیں، حکیم سلیمان

آلٹرنیٹو میڈیسن مینوفیکچرز حکومت کو بھاری ریونیو ادا کر رہے ہیں، حکیم سلیمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                    لاہور( جنرل رپورٹر+خبر نگار)آلٹر نےٹو مےڈےسن مےنوفےکچرزاےسو سی اےشن آف پاکستان کے چےئرمےن حکےم حافظ سلےمان ،صدرمےاں عثمان غنی،سےنئر نائب صدرزاہد مغل۔نائب صدررانا طارق محمود،جنرل سےکرٹری طاہر بر لاس ،سےکرٹری اطلاعات ملک فےصل ،اور حکےم سعےد علوی سمےت دےگر نے ماڈل ٹاون مےں پر ےس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ آلٹر نےٹو مےڈےسن مےنوفےکچرزحکومت کو مختلف مدعوں مےں بھاری رےونےو ادا کر رہے ہےں مگر بدقسمتی سے سابق وفاقی حکومت نے ڈرگ رےگولٹری اےکٹ 1976 مےں ہربل،ہومےو،اور آےوروےدک مےڈےسن کو شامل کر کے ڈ رگ اےکٹ 1976 کی خلاف ورزی کی ہے جسکی وجہ سے اس شعبے کو شدےد مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اوراس شعبے سے وابسطہ لاکھوں خاندانوں کا روزگار متاثر ہو نے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ واضح قانون نہ ہو نے کی وجہ سے ہربل،ہومےو،اور آےوروےدک مےڈےسن بنانے والوں کو ڈرگ انسپکٹرزاور پولےس بلاجواز تنگ کر تے ہوئے بھاری رشوت طلب کر تے ہےںجو کہ قابل مذمت ہے عہدےدران نے وزےر اعظم پاکستان مےاں محمد نواز شر ےف سے مطالبہ کےا کہ پاکستان بھر مےں سات ہزار سے زائد ہر بل مےنوفےکچرزکام کر رہے ہےں جن سے لاکھوں خاندانوں کا روزگار وابسطہ ہے اس لئے حکومت ڈرگ رےگولٹری اتھارٹی ہر بل مےنوفےکچرز کے حوالے سے نئی قانون سازی کرتے ہوئے دائر ہ کار طے کر ےں تاکہ حکومت کو رےونےو اکھٹا ہو سکے اور لاکھوں خاندانوں کا روزگار بحال رہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلےم نہ کئے تو سخت احتجاج کا راستہ اختےار کےا جائے گا ۔