شامی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی انسانی گوشت کھانے کے مترادف ہے:روسی صدر
لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)روسی صدر ولایمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے شامی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی انسانی گوشت کھانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے یہ بات بر طانوی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے امریکہ کی جانب سے شامی باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے فیصلے پر کڑ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مغر ب اور امریکہ کواس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ باغی عوام کی مد د نہیں کر رہے ۔ روسی صدر نے کہا کہ باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنا انسانی اقدار کے خلاف ورزی ہے۔