صوبائی محتسب اعلی کا آفس میں شکایات درج کروانے کےلئے ٹال فری نمبر کی سہولت فراہم کرنے کا حکم

صوبائی محتسب اعلی کا آفس میں شکایات درج کروانے کےلئے ٹال فری نمبر کی سہولت ...

                لاہور (خبر نگار) صوبائی محتسب اعلیٰ جاوید محمود نے صوبائی محتسب آفس میں سرکاری اداروں کے خلاف کرپشن، بے ضابطگیاں اور دیگر شکایات درج کروانے کے لئے ٹال فری نمبر کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ صوبائی محتسب اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق صوبائی محتسب کے دفتر میں اب سائلین سرکاری اداروں کے خلاف ٹیلی فون پر شکایات درج کروا سکیں گے اور اس کے لئے ڈائریکٹ ٹیلی فون اور ٹال فری نمبر ہوگا۔ جس پر شہریوں کی شکایات درج کرنے کے لئے ڈائریکٹر عہدہ کا افسر موجود ہوگا اور سائیلین کی جانب سے درج کروائی جانے والی شکایات پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ سرکاری اداروں کے خلاف مالی بے ضابطگیوں، بے قاعدگیوں کی شکایات پر پندرہ دن کے اندر باقاعدہ ریفرنس تیار کیا جائے گا اور سرکاری اداروں کے افسران کے خلاف الزام ثابت ہونے پر ایک ماہ کے اندر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے والے سرکاری اداروں کے سربراہوں اور افسران کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر