ایوان قائداعظم تعمیراتی فنڈ کیلئے مزید 20 لاکھ روپے کے عطیات کا اعلان

ایوان قائداعظم تعمیراتی فنڈ کیلئے مزید 20 لاکھ روپے کے عطیات کا اعلان

                    لاہور(پ ر)ایوان قائداعظمؒ تعمیراتی فنڈ کے لیے مزید 20 لاکھ روپے کے عطیات کا اعلان ہوا ہے یہ اعلان آج یہاں ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی ایڈوائزری کونسل اور نظریہ¿ پاکستان فورمز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ جوہر ٹاﺅن لاہور میں بانی پاکستان حضرت قائداعظمؒ کے نام نامی سے منسوب ایوان قائداعظمؒکی عمارت نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تعمیر کی جا رہی ہے بلڈنگ کا ڈھانچہ مکمل ہو چکا ہے دیگر تعمیراتی کام آئندہ چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔شرکاءاجلاس نے ایوان قائداعظمؒ کی تعمیر پر ڈاکٹر مجید نظامی کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان نئی نسلوں کی تعلیم و تربیت کا گہوارہ ثابت ہو گا اس موقع پر روزنامہ پاکستان کے مدیر اعلیٰ ممتاز دانشور مجیب الرحمن شامی پانچ لاکھ روپے‘ سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ ایک لاکھ روپے‘ سی پی این ای کے صدر اور روزنامہ جرا¿ت کے مدیر اعلیٰ جمیل اطہر ایک لاکھ روپے‘ انجینئر طفیل ملک‘ رانا اشفاق رسول خان‘ وقار انڈسٹریز اسد اعجاز‘ کرنل (ر) اکرام اﷲ خان کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے اور ولید اقبال ایڈووکیٹ کی جانب سے اڑھائی لاکھ روپے اور علامہ احمد علی قصوری کی جانب سے پچاس ہزار روپے اور ڈاکٹر مجید نظامی کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کے ذاتی عطیات کا اعلان کیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سے قبل 33 لاکھ 61 ہزار روپے کے عطیات موصول ہوئے ہیں جس میں ادارہ نوائے وقت 3 لاکھ روپے ڈاکٹر مجید نظامی اور محترمہ رمیزہ مجید نظامی ایک ایک لاکھ روپے‘ بیگم بشری رحمن پانچ لاکھ روپے ڈاکٹر رفیق احمد اور میاں فاروق الطاف دو دو لاکھ روپے‘ محترمہ رعنا صفدر علی خان پانچ لاکھ روپے‘ ولید اقبال ایڈووکیٹ اڑھائی لاکھ روپے جیکہ بیگم ڈاکٹر رفیق احمد‘ کرنل (ر) جمشید احمد ترین‘ حاجی دربار الحق‘ ڈاکٹر ایم اے صوفی‘ بیگم مجیدہ وائیں‘ سرتاج عزیز‘ سید فصیح اقبال‘ بیگم مہناز رفیع‘ غلام دستگیر خان‘ جسٹس (ر) منیر احمد مغل‘ محمد عارف شیخ‘ چوہدری نعیم حسین چٹھہ ایک ایک لاکھ روپے بیگم خالدہ جمیل دس ہزار روپے اور راجہ کرامت اﷲ نے ایک ہزار ادا کیے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کو دیئے جانے والے تمام عطیات ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

مزید : صفحہ آخر