ہر بجٹ کو حزب اختلاف اور عوام مسترد کردیتے ہیں

ہر بجٹ کو حزب اختلاف اور عوام مسترد کردیتے ہیں

             لاہور(انویسٹی گیشن سیل ) پاکستان میں حکومتی سطح پر ہر وفاقی وصوبائی بجٹ حزب اختلاف اور عوام کے مختلف طبقوں کی طرف سے مسترد کردیا جاتاہے۔ یوں بجٹ کو کامیاب اور ناکام دونام دیے جاسکتے ہیں۔ بجٹ کے پیش کار یا حکومتی ارکان ہمیشہ بجٹ کو کامیاب بجٹ قرار دیتے ہیں۔ جبکہ اپوزیشن اور عوام بجٹ کو ناکام یا عوام دشمن قرار دینے میں ہمیشہ عجلت سے کام لیتے ہیں۔پاکستان میں بجٹ کا امیر کا بجٹ اور غریب کابجٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ایسا بجٹ جس میں عام آدمی کو ریلیف نہ دیا جائے اسے امیر کا بجٹ قرار دیا جاتا ہے۔ اور جس میں غریب آدمی کوریلیف دیا جائے اسے غریب کا بجٹ قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں ہر بجٹ کو حکومت ارکان غریب کا بجٹ یا بیلنسڈ بجٹ قرار دیتے ہیں۔ اور اپوزیشن ارکان امیر کا بجٹ یا ناکام اور اعدادوشمار کا ہیر پھر قرار دیتے ہیں۔

بجٹ مسترد

مزید : صفحہ اول