ماشوگگر چیک پوسٹ پر حملہ ،ایک ایف سی، 6 پولیس اہلکار زخمی

ماشوگگر چیک پوسٹ پر حملہ ،ایک ایف سی، 6 پولیس اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                        پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے نو احی علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم شر پسند عناصر نے آدھی رات کو پو لیس چوکی ما شو کگر پرحملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت 7پو لیس اہلکار شدید زخمی ہو ئے جن میں 5کی حالت تشویش نا ک ہے فا ئر نگ کا تبادلہ 4گھنٹے تک جاری ہے واقعات کے مطا بق گزشتہ شب 12بجکر 35منٹ پر نامعلوم شر پسند عناصر نے بڈھ بیر میں واقع ما شو کگر پو لیس چوکی پر حملہ کر دیا جبکہ پو لیس نے بھی اپنی حفا ظت کی خا طر ان پر فا ئر نگ کھو ل دی شر پسند عناصر کی فا ئر نگ کے نتیجے میں چھ پو لیس اہلکار خیال محمد ،محمد عالم ،حمزہ ،طیب ،نو شاد ،امجد اقبال اور ایک ایف سی اہلکار حیدر عباس شدید زخمی ہو ئے جنہیں تشویش نا ک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا پو لیس زرائع کے مطا بق زخمیوں میں پا نچ پو لیس اہلکاروں کی حالت نا زک ہے جو ابی فا ئر نگ کے نتیجے میں شر پسند عناصر کے کئے افراد بھی زخمی ہو ئے ہیں لیکن وہ جا ئے وقوعہ سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے پو لیس کے نو جو انوں اور شر پسندوں کے مابین فا ئر نگ کا تبا دلہ 4 گھنٹے تک جا ری رہا پو لیس نے نامعلوم شر پسند عنا صر کے خلاف مقد مہ در ج کر کے سر چ آپر یشن شروع کر دی تا حال کسی قسم کی گر فتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی ۔

مزید :

صفحہ اول -