اکبر بگٹی کے قاتلوں کی گرفتاری سمیت تمام مطالبات تسلیم کر لئے نوجوان غصہ تھوک دیں

اکبر بگٹی کے قاتلوں کی گرفتاری سمیت تمام مطالبات تسلیم کر لئے نوجوان غصہ ...

            اسلام آباد (ثناءنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بلوچستان کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں ان کے حق حکمرانی اور اکبر بگٹی کے قاتلوں کی گرفتاری سمیت تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں لہذا اب وہ اپنا غصہ اور بندوق ترک کر کے بلوچستان میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بیان میں کہا کہ بلوچستان کو پاکستان کا پرامن حصہ بنانا ہمارا عزم ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہاں عرصے سے جاری قتل و غارت گری کے کھیل کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے ہماری جماعت بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے مخلص ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں اپنا کوئی پلان نافذ نہیں کرنا چاہتی اور نہ اسے ایسا کرنا چاہئے وزیر اعلی اور گورنر بلوچستان کو چاہئے کہ وہ وفاقی حکومت کو بتائیں کہ انہیں وہاں کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ حکومت مذاکرات کی پالیسی پریقین رکھتی ہے اور طالبان سمیت سب سے بات چیت کرنے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ بات چیت صرف امن کے حامیوں سے ہی کامیاب ہو سکتی ہے کیونکہ ہم امن کو موقع دینا چاہتے ہین پرویز رشید نے کہا کہ وہ پاکستان کو پرامن اور محفوظ ملک بنانا چاہتے ہیں بلوچستان کی صوبائی حکومت کو وفاق سے ہر ممکن مدد فراہم ہو گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور مجرموں کی گرفتاری کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

مزید : صفحہ اول