سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ کے وکلاءکی ہڑتال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے سندھ بھر کے وکلاءہڑتال کررہے ہیں۔ سندھ بار کونسل کی اپیل پر ماتحت عدالتوں میں آج سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور زیارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو تباہ کرنے کے خلاف وکلاءنے عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ، سٹی کورٹ اور ملیر کورٹ میں وکلاءکی ہڑتال جاری ہے۔