پاکستان ریلوے میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: خواجہ سعد رفیق

پاکستان ریلوے میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: خواجہ سعد رفیق
پاکستان ریلوے میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: خواجہ سعد رفیق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ پاکستان ریلوے میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ریلوے کو مالی طور پر اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی اور اسے منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان ریلویز سے کرپشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ خواجہ سعدرفیق نے پاکستان ریلویز کی اراضی پر سے تجاوزات کے خاتمے کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔

مزید : لاہور