فیصل آباد کے صنعتکاروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

فیصل آباد کے صنعتکاروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
فیصل آباد کے صنعتکاروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

  


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے صنعتکاروں اور مزدوروں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آج ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے اور آئندہ لائحہ عمل کیلئے 19 جون کو مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ انڈسٹری اینڈ پاور لوم اونرز ایسو سی ایشن اور ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ صنعتکاروں کے مطابق 18 جون کو چیف جسٹس آف پاکستان بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کر رہے ہیں اس لئے احتجاج کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے اگر فیسکو کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عمل نہ ہوا تو پھر 19 جون کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : فیصل آباد