رضویہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران ٹارگٹ کلر گرفتار

رضویہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران ٹارگٹ کلر گرفتار
رضویہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے دوران ٹارگٹ کلر گرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رضویہ سوسائٹی میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ ٹارگٹ کلر نعمان کالا کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں نعمان علی عرف کالا نامی مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق مبینہ طور پر لیاری گینگ وار سے ہے اور یہ رضویہ، گلبہار اور ناظم آباد کے علاقے میں ہونے والی قتل کی 10 وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید : کراچی