حالیہ بجٹ ماضی کی پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے، غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا: شاہ محمود قریشی

حالیہ بجٹ ماضی کی پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے، غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا: ...
حالیہ بجٹ ماضی کی پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے، غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجٹ اہداف مفروضوں اور خواہشات پر مبنی ہیں جبکہ یہ ماضی کی پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے جس میں پسے ہوئے مظلوم طبقات کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں، ہمارے ادارے بری طرز حکمرانی اور کرپشن سے متاثر ہوئے ہیں، ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 19 جون کو آئی ایم ایف کا مشن پاکستان آرہا ہے جو وزیر خزانہ سے ملاقات کرے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریونیو ٹارگٹ مفروضوں اور خواہشات پر مبنی ہے، حقیقت پسندانہ نہیں، اگر یہ توقعات اور مفروضے پورے نہ ہوئے تو بجٹ خسارہ کہاں سے پورا ہو گا اور خزانہ خالی ہے تو یہ 39 فیصد کی چھلانگ کون لگائے گا۔ اگر بیرون ملک پاکستانی 15 ارب ڈالر نہ ترسیل کرتے تو ملک کی معیشت دیوالیہ ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے ہمیں حقیقت پسندانہ طرز عمل اختیار کرنا چاہئے۔

مزید :

اسلام آباد -