سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ نفرت انگیز مواد شیئرکرنے پر شہری کوجیل میں ڈال دیاگیا

سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ نفرت انگیز مواد شیئرکرنے پر شہری کوجیل میں ڈال ...
سوشل میڈیا پرفرقہ وارانہ نفرت انگیز مواد شیئرکرنے پر شہری کوجیل میں ڈال دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے شرانگیز مواد سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ملزم کو دو،د وسال  قید بامشقت اورمجموعی طورپر  ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی۔یہ سزا زیردفعہ 11 ڈبلیو اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 9 کے تحت سنائی گئی ۔ 

استغاثہ کے مطابق علی ٹاﺅن کے رہائشی ملزم نوید علی المعروف معاویہ نے فیس بک پر نفرت انگیز فرقہ وارانہ مواد اپ لوڈ کیا تھا جس کے خلاف سی ٹی ڈی نے 26 اپریل کو مقدمہ درج کرتے ہوئے چالان عدالت میں پیش کیا تھا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی ۔ 

فاضل عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ممنوعہ لٹریچر کی تشہیر اور برآمد گی پر سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے محمد ذوالفقار اور حنیف الرحمان کو بری کردیا۔

مزید :

فیصل آباد -