وزیراعظم ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئے،سرجری میں سینے پر 4پیوند لگے، جسم سے تین آرٹری لی گئیں :مجیب الرحمان شامی

وزیراعظم ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئے،سرجری میں سینے پر 4پیوند لگے، جسم سے تین ...
وزیراعظم ابھی مکمل صحت یاب نہیں ہوئے،سرجری میں سینے پر 4پیوند لگے، جسم سے تین آرٹری لی گئیں :مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ اوپن ہارٹ سرجری میں وزیراعظم نوازشریف کے سینے پرچار پیوند لگے ہیں ،ان کی ٹانگوں سے دو اور کندھے کے پاس سے ایک آرٹری لی گئی ہے ،نواز شریف کی صحت مجموعی طور پر اچھی ہے تاہم وہ ابھی تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے۔ان کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نے ملاقات میں بتا یا کہ وہ پاکستان میں آپریشن کراناچاہتے تھے لیکن ملکی حالات کی پیش نظر برطانیہ میں آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔وہ روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگوکررہے تھے ۔ 
مجیب الرحمان شامی نے ایک سوال پر کہا کہ نواز شریف کے چہرے سے بات واضح ہوتی ہے کہ وہ ایک بڑے آپریشن سے گزرے ہیں ،ان کی ابھی نارمل زندگی شروع نہیں ہوئی ،نکاہت بھی محسوس ہوتی ہے ،سرجری کا دباو بھی ہے ،وہ ابھی کھانا بھی معمول کے مطابق نہیں کھا پا رہے۔نواز شریف کو سفر کی اجازت ملنے کے لیے چند ہفتے لگ سکتے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ وہ عید کے بعد پاکستان آئیں گے ،عید سے پہلے آنا مشکل ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اچھے علاج کی سہولتیں میسر ہیں لیکن ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا علاج جہاں مرضی کراسکتا ہے لیکن سرکاری خرچ پر اگر اندرون ملک علاج ہو سکتا ہے تو بیرون ملک نہیں کرانا چاہیے۔اگر کوئی اپنے خرچ پر علاج کراتا ہے تو اس کو روک نہیں سکتے۔

مزید کیا کچھ بتایا؟ ویڈیو دیکھئے 

مزید :

قومی -اہم خبریں -