آئی ٹی کمپنی اِن باکس بزنس ٹیکنالوجیز اور این ٹی سی میں معاہدے پر دستخط

آئی ٹی کمپنی اِن باکس بزنس ٹیکنالوجیز اور این ٹی سی میں معاہدے پر دستخط

کراچی(آن لائن) آئی ٹی کمپنی اِن باکس بزنس ٹیکنالوجیز اور این ٹی سی (نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن) نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان کا پہلا پبلک کلاؤڈ ڈیٹا سینٹر تعمیر کیا جائے گا جو پاکستان میں پبلک اور انٹرپرائز سیکٹر اداروں کو انفراسٹرکچر اور آئی ٹی سروسز فراہم کرے گا۔ ’ ہواوے‘ اور Vmware جیسے صنعت ؂کے صفِ اوّل کے وینڈرز کی سرپرستی کا حامل کلاؤڈ انفراسٹرکچر انٹر پرائز کے معیار کا کنٹرول، تیز رفتاری اور بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت اور تحفظ فراہم کرے گا۔

’نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجیز‘ کا صفِ اوّل کا ادارہ ہونے کی حیثیت سے ا ن باکس بزنس ٹیکنالوجیز پبلک کلاؤڈ پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان میں پبلک سیکٹر اور کاروبار کو سروسز فراہم کرنے میں این ٹی سی کی معاونت کرے گا۔اب جدید ہائبرڈ ماحول میں پبلک اور پرائیویٹ کلاؤڈ انفراسٹرکچر، منیجڈ سروسز، کو-لوکیشن، نیٹ ورکنگ اور سپورٹ کے لئے صارفین کوایک واحد بااعتماد فراہم کنندہ تک رسائی حاصل ہوگی۔۔#/s#

مزید : کامرس