دنیا کے مہنگے ترین ٹائروں کے سیٹ کی دبئی میں نمائش

دنیا کے مہنگے ترین ٹائروں کے سیٹ کی دبئی میں نمائش

ا بوظہبی (آن لائن) دنیا کے سب سے مہنگے ترین ٹائروں کے سیٹ کو دبئی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹائر بنانے والی کمپنی ذینسز نے یہ مہنگا ترین ٹائروں کا سیٹ 6کروڑ سے ذائد رقم میں فروخت کئے ہیں۔ٹائروں پر 24کیرٹ گولڈ اور ہیرے جڑے ہیں ان ٹائروں کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں مہنگے ترین سیٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے۔کمپنی کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگے ترین ٹا ئروں کا ایک سیٹ فروخت ہو چکا ہے۔

مزید : کامرس