عارف لوہار کی تقریب میں شرکت،حاجی عبدالرزاق نے گلدستہ پیش کیا
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل لوک گلوکار عارف لوہار نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم کے منیجر حاجی عبد الرزاق اور دیگر مہمانوں نے عارف لوہار کو گلدستہ پیش کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ عارف لوہار ایک عظیم فنکار عالم لوہار کے ہونہار فرزند ہیں انہوں نے پوری دنیا میں اپنے لیجنڈ والد کا نام روشن کیا اور ان کے فن کو آگے بڑھایا ہے۔مجھ سمیت پوری دنیا بھر میں ان کے لاکھوں پرستار ہیں۔ حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ عارف لوہار جس تقریب میں بھی شرکت کرتے ہیں پرستار بھنگڑے ڈالتے ہیں وہ لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیتے ہیں۔