عمران طاہر کی تباہ کن کیریئر بیسٹ باؤلنگ ، جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کو 139رنز سے شکست

عمران طاہر کی تباہ کن کیریئر بیسٹ باؤلنگ ، جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا(این این آئی)عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 139 رنز سے شکست دے دی۔سہہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں جنوبی افریقن بولر عمران طاہر کے سامنے ویسٹ انڈیز کے بلے باز344 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 38 اوورز میں 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئے۔ مہمان جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہاشم آملہ کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 343 رنز بنائے۔پروٹیز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ اور کوائنٹن ڈی کوک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 182 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ ہاشم آملہ 99 گیندوں پر 13 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ٗڈی کوک 71، کرس مورس 40 اور کپتان اے بی ڈویلیئرز 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے، فاف ڈپلوسی 73 اور جے پی ڈومنی 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ٗ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پولارڈ نے 2، کارلوس بریتھ ویٹ اور جیرم ٹیلر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز آندرے فلیچر اور جانسن چارلس نے بھی اپنی ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 69 رنز جوڑے تو فلیچر 21 رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے جس کے بعد 82 کے مجموعے پر کارلوس بھی 49 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 38 اوورز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈیرن براوو 11، مارلن سیموئلز 24، دنیش رامدین 11، کیرن پولارڈ 20، کپتان جیسن ہولڈر 19، جیرم ٹیلر16، سلیمان بین اور کارلوس بریتھ ویٹ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر نے 9 اوورز میں 45 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ ہے جب کہ بہترین پرفارمنس پر انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ عمران طاہر ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جنہوں نے ون ڈے کرکٹ کے ایک میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں ٗ ان سے قبل آسٹریلیا کے گلین میگرا نے 15 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کی جانب سے وقار یونس اور سری لنکا کے مرلی دھرن بھی 7 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔