جھوٹ اور الزام تراشی تحریک انصافکا منشور ہے،زعیم قادری

جھوٹ اور الزام تراشی تحریک انصافکا منشور ہے،زعیم قادری

لاہور( جنرل رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ جھوٹ اور الزام تراشی پی ٹی آئی کا منشور ہے۔سید زعیم حسین قادری نے محمود الرشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محمود الرشید غلط اعدادوشمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پی ٹی آئی کے لیڈر اسمبلی میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ محمود الرشید صاب کچھ خیبرپختونخوا وزیراعلی ہاؤس کے بارے میں فرمائیں۔کیا خیبرپختونخوا کا وزیراعلی ہاؤس لنگر سے چلتا ہے؟زعیم قادری نے کہا کہ شہباز شریف کے سرکاری دورہ لندن کے بارے میں بیان محض الزام ہے۔پی ٹی آئی دراصل مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی ایجنڈے سے گھبرا چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1