سینکڑوں ہم نام پٹواری قانون کیلئے سوالیہ نشان ، اپنے الزام دوسرے کے سر تھوپنے لگے

سینکڑوں ہم نام پٹواری قانون کیلئے سوالیہ نشان ، اپنے الزام دوسرے کے سر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(عامر بٹ سے)200 سے زائد موضع جات میں تعینات کئی ہم نام پٹواری احتسابی اداروں کے لئے چھلاوہ بن گئے ،ایک جیسے نام کا فائدہ اٹھا کر کرپٹ پٹواری اپنے الزام دوسروں کے سروں پر تھوپنے لگے ،محکمہ اینٹی کرپشن ،نیب اور دوسر ے احتسابی ادارے بھی مرکزی ملزم کی شناخت کے متعلق واضح لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام ہو گئے ،گنہگار کی جگہ "ہم نام "پٹواریوں کو سزا ملنا معمول بن گیا ،محکمہ مال،احتسابی اداروں کے افسران اور عدالتیں بھی پریشان ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف موضع جات میں تعینات200سے زائد پٹواری ایک دوسرے کے ہم نام ہونے کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ایک کا الزام دوسرے پر اور دوسرے کا الزام تیسرے پر لگا کر اعلیٰ افسران بے گناہوں کو سزا دینے لگے ہیں کئی ایک پٹواری اپنے قصور اپنے ہم نام کے سر تھوپ کر خود باعزت بری ہو جاتے ہیں ۔ایک جیسے نام ہونے کے باعث افسران کو بھی ان کی شناخت میں دشواری پیش آتی ہے ۔ان کے خلاف ہونے والی انکوائری کی سزا ا س کے ہم نام کو ملنا معمول بن چکا ہے۔ ان ہم نام پٹواریوں کی وجہ سے محکمہ مال کے افسران کے ساتھ احتسابی اداروں کے اتفتیشی افسران اور عدالتیں بھی پریشان ہیں۔تحصیل کینٹ اور تحصیل سٹی میں تعینات ہم نام پٹواریوں میں بے گناہ پٹواری بھی اپنے ناموں کی وجہ سے شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔لینڈ مافیا کے ساتھ مل کر سرکاری زمینوں کو بیچنے اور جعلی کاغذات کے ذریعے لوگوں کی زمینوں کو ہتھیانے والے ان پٹواریوں نے محکمہ مال میں اپنی شناخت مٹانے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔محکمہ مال کے کمپیوٹر میں ان کے دفاتری کار ڈ کی تجدید کے لئے لی گئی تصاویر بھی ہر سال کسی پراسرار وائرس آنے کے بعد کمپیوٹر سے مٹا دی جاتیں ہیں ۔جب کہ متعدد پٹواریوں کی ڈومیسائل پر لگائی گئی تصاویر بھی غائب ہو چکی ہیں ۔محکمہ مال میں اس وقت بھی ذوالفقار نام کے سات اہلکار ،مشتاق نام کے چھ اہلکار ،خالد نام کے آٹھ اہلکار،اسلم نام کے سات ،ندیم نام کے پانچ،آصف نام کے چار،قاسم نام کے تین ،افتخار نام کے دو،شرافت نام کے دو،اکرم نام کے دو،اسرار نام کے دو،الطاف حسین نام کے تین ،فجر نام کے دو،زاہد نام کے دو،مجید نام کے پانچ ،عباس نام کے تین،انور نام کے تین ،حمید نام کے دو،اسماعیل نام کے دو ،ظفر اقبال نام کے دو،عبیداللہ نام کے دو،رحمت علی نام کے دو،نصراللہ نام کے تین،نواز کے دو،شوکت نام کے چھ،امجد نام کے تین ،ساجد نام کے دو،ارشد نام کے آٹھ ریونیو اہلکار محکمہ مال میں بطور پٹواری ،قانونگو،نائب تحصیلدار اور تحصیلدار کی پوسٹ پر کام کررہے ہیں جن میں سے اکثر دوسرے کے ہم نام ہونے کی سزا بھگت رہے ہیں ۔،محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقع ہی گھمبیر مسئلہ ہے لیکن ہم پوری تحقیقات کے بعد ہی اصل ملزم کے خلا ف کارروائی کرتے ہیں ۔بعض اوقات نام ملنے کی وجہ سے اصل ملزم کو فائدہ حاصل ہو جاتا ہے لیکن وہ جلد ہی قانون کی گرفت میں آجاتا ہے۔