آبادی پر قابو پانے کیلئے قومی سطح پر کوششیں کرنا ہو گی،ذکیہ شاہ نواز

آبادی پر قابو پانے کیلئے قومی سطح پر کوششیں کرنا ہو گی،ذکیہ شاہ نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیربہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ آبادی پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے متحدہ قومی کوشش کی ضرورت ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی اس وقت ایک بڑامسئلہ ہے اس سے صحت ، تعلیم اور معیار زندگی کے مسائل جنم لے رہے ہیں ، اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں ۔
میڈیا کے ذریعے جاری آگاہی مہم کو مزید متحرک اور بہتر کیا گیا ہے تاکہ مطلوبہ اہداف کے حصول کو ممکن بنا یا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں این جی اوز کے نمائندگان سے بات کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی واجتماعی سطح پر فیملی پلاننگ اور بچوں میں مناسب وقفے کے لیے ساری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ کیونکہ میڈیا ، سول سوسائٹی ،شعبہ تعلیم اور علما کی معاونت سے ہی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پا یا جا سکتا ہے ۔