تھروبال اینڈ راک بال ریفریشر کورس 18 جولائی کو شروع ہو گا

تھروبال اینڈ راک بال ریفریشر کورس 18 جولائی کو شروع ہو گا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تھروبال اینڈ راک بال ریفریشرکورس آئندہ ماہ 18 جولائی کو مری میں شروع ہو گا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ یہ کورس کوچز اور ریفریز کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے اور ملک بھر سے کوچز اور ریفریز اس کورس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے دوران شرکاء کو تکنیکس اور قوانین کے حوالے سے لیکچرز دیئے جائیں گے۔ کورس 21 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا اور اس موقع پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی