دو روزہ انٹرڈویڑنل پنجاب آرچری چیمپئن شپ 22 جون سے شروع ہوگی

دو روزہ انٹرڈویڑنل پنجاب آرچری چیمپئن شپ 22 جون سے شروع ہوگی

لاہور (آن لائن)پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرڈویڑنل پنجاب آرچری چیمپئن شپ 22 اور 23 جون کو بحریہ آرچری اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگی۔ اس میں پنجاب کے 9 ڈویڑن کی ٹیمیں ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

کھلاڑیوں کو اکاموڈیشن اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائیگی۔ چیمپئن شپ انٹرنیشنل اولمپک ڈے کے حوالے سے منعقد کروائی جارہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی