آئس لینڈ رپر تنقید کرسٹیانو رونالڈو کو مہنگی پڑ گئی

آئس لینڈ رپر تنقید کرسٹیانو رونالڈو کو مہنگی پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینٹ ایٹینی / فرانس (آن لائن) یورو فٹبال چیمپئن شپ میں آئس لینڈ پر تنقید پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کو مہنگی پڑگئی۔یورو کپ فٹبال میں دو روز قبل دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا مقابلہ 1۔1 سے برابر ہوگیا تھا، رونالڈو چار یورو فائنلز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بننے کے قریب ہیں، تاہم آئس لینڈ سے میچ میں انھیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل پایا جس کی وجہ آئس لینڈ کا مضبوط دفاعی کھیل تھا، جس پر رونالڈو نے کہا تھا کہ میچ میں ایسا لگ رہا تھا کہ آئس لینڈ نے اپنے گول پوسٹ کے سامنے بس کھڑی کررکھی ہے، اس سے ان کی چھوٹی ذہنیت کی عکاسی ہورہی تھی، وہ صرف دفاع کرنے پر ہی زور دیتے رہے۔ رونالڈو کے بیان پر آئس لینڈ کے مڈفیلڈر کیری ایرناسن نے جواب دیتے ہوے کہا کہ رونالڈو بدمزاج اور تندخو شخصیت کے مالک ہیں، اس کے برعکس میسی ان سے قدرے بہتر پلیئر اور اچھے انسان ہیں۔