پاکستان اور انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ 20 جون کو کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ 20 جون کو کھیلا ...

کولیسٹر (آن لائن) قومی ویمن کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی.تین ون ڈے میچزکی سیریز کا پہلا میچ 20 جون کو لیسٹر میں کھیلا جائیگا، دوسرا 22 جون کو وریسٹر میں کھیلا جائیگا، تیسرا 27 جون کوٹاؤنٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ تین جولائی کو برسٹل میں کھیلا جائیگا، دوسرا پانچ جولائی کو اگیس بول میں کھیلا جائیگا اور تیسرا 7جولائی کو چیمسفورڈ میں کھیلا جائیگا۔ون ڈے کی کپتانی ثناء میر اور ٹی ٹونٹی کی کپتانی بسمعہ معروف کریں گی۔ پندرہ رکنی سکواڈ میں جویریہ ودود، بی بی ناہیدہ، سدرہ امین، بسمعہ معروف، منیبا علی صدیقی، ثناء میر، ندا راشد، ارم جاوید، عثماویہ اقبال کھوکھر، انعم امین، سعدیہ اقبال، سعدیہ یوسف، ایمان انور، وکٹ کیپر سدرہ نواز اور سعدیہ نین فاطمہ عابدی شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں مینجر عائشہ اشعر، کوچ محتشم الرشید، بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد عاظم خان، اینالسٹ عثمان ہاشمی، ٹرینر ابرار احمد اور فزیو تھراپسٹ رفیق اصغر گل شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی