عدالتی نظام استحصال کرنے والے طبقات کے ساتھ کھڑا ہے،عظیم طارق

عدالتی نظام استحصال کرنے والے طبقات کے ساتھ کھڑا ہے،عظیم طارق

لاہور(پ ر) تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق سیکریٹری جنرل میاں امجد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے لیکر اب تک پاکستان کی ریاست ایسا نظام قائم کرنے میں ناکام ہے جہاں معاشرے کے تمام طبقوں کو بلا امتیاز اور فوری انصاف مل سکے کیوں کہ پاکستان کا عدالتی نظام استحصال کرنے والے طبقاتی نظا م کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ غریب اور کمزور طبقات کے لیے اس نظام میں کوئی ریلیف نہیں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے نزدیک ترقی کا مطلب معاشی اور سماجی انصاف نہیں بلکہ نمائشی منصوبے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحریکِ عوامی حقوق لائیرز ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالتی نظام میں طاقتور کے لیے مرضی کا انصاف لینا آسان اور کمزور کے لیے اپنا جائز حق اور انصاف لینا بھی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا اس ریاستی ناکامی کے حوالے سے چیف جسٹس نے مختلف فورمز پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے عدالتی منصب پر فائض شخص کی طرف سے عدالتی نظام میں موجود کمزوریوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت وقت اس مسئلے کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے فور ی طور پر اس کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھاتی لیکن حکمرانوں کے نزدیک ترقی کا مطلب سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1