فرانس فٹ بال شائقین اور پولیس کے مابین جھڑپیں جاری

فرانس فٹ بال شائقین اور پولیس کے مابین جھڑپیں جاری

پیرس (آن لائن)فرانسیسی شہر لِل میں فٹ بال شائقین اور پولیس کے درمیان رات دیر گئے تک ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ بدامنی کے ان واقعات میں دو سو سے زائد افراد ملوث تھے، جن میں سے کچھ کا تعلق انگلینڈ سے تھا۔ میں روس اور سلوواکیہ کے میچ کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی میں پچاس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں سے سولہ کو ہسپتال لے جانا پڑا۔ اس دوران چھتیس افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا، جن میں سے چھ روسی شہری ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی