تاجرٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں،احد شیخ

تاجرٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں،احد شیخ

لاہور( پ ر) کریم بلاک مارکیٹ ٹریڈ یونین کے چیئر مین احد شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ ورک کو بڑھانے کیلئے تاجر برادری پنجاب حکومت کے ساتھ ہے ۔پنجاب کا بجٹ باقی صوبوں کی نسبت متوازن اور عوام دوست ہے ۔

اپوزیشن عوام دوست بجٹ پر تنقید کرکے جذبات مجروح کررہی ہے ۔ تعلیم،صحت اور معیشت کی ترقی کیلئے مختص کردہ غیر معمولی بجٹ سے صوبے میں ترقی اور خوش حالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی ، وہ گزشتہ روز کریم بلاک مارکیٹ میں تاجربرادری کے اعزاز میں افطاری پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔جبکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے500سوارب روپے کا بجٹ عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔ انہو ں نے کہا کہ صاف پانی، تعلیم ، صحت اور زراعت کے شعبے کیلئے مختص غیر معمولی بجٹ سے عوام کی زندگی میں مزید بہتری آئے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1