لیسکونے بجلی کے بل جمع نہ کروانے سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع کردئے

لیسکونے بجلی کے بل جمع نہ کروانے سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع کردئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیف ایگزیکٹوقیصرزمان کی ہدایت پر بجلی کے بل جمع نہ کروانے والے سرکاری دفاتر کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے۔ جن سرکاری اداروں کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں ان میں سنٹرل آپریشن سرکل لیسکو کی حدود میں موجودایس ڈی اوپونچھ ہاؤس کے ذمہ29,00,000،ایس ڈی اوجی اوآرکے ذمہ 2473532،پی ایچ اے کے ذمہ400000،ایچ بی ایف سی فلیٹس کے ذمہ2195770،پوسٹل لائف انشورنس کے ذمہ185338،آڈیٹرجنرل پنجاب کے ذمہ701475اورپاک انٹرنل الفلاح بلڈنگ کے ذمہ62685روپے ہیں۔اس طرح درج بالا محکموں کے ذمہ سنٹرل آپریشن سرکل لیسکو کے ٹوٹل 8918800روپے واجب الادا ہیں۔ چیف ایگزیکٹولیسکوقیصرزمان کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل بروقت ادا نہ کرنے والے کسی بھی شخص یا ادارے سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -