پیڈا کا تمام ایریا واٹر بورڈز میں قائم کسان تنظیموں کے مالیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے آڈٹ کروانے کا فیصلہ

پیڈا کا تمام ایریا واٹر بورڈز میں قائم کسان تنظیموں کے مالیاتی امور کا جائزہ ...

لاہور (خبر نگار سے )پنجاب ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) نے کسان تنظیموں کے آڈٹ کے لئے اوپن مارکیٹ سے آڈٹ فرم کا انتخاب قواعدوضوابط کی روشنی میں کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاض ثاقب گوہر اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے رسمی معاہدہ جلد کر لیا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ محکمہ آبپاشی کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ایم ڈی پیڈا کیپٹن(ر) سیف انجم کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل منیجر پیڈا چوہدری اصغر حمید ، ڈپٹی جنرل مینجر(ٹی ایم) افضل انجم طور ، ڈپٹی جنرل منیجر (فنانس) عبدالغفاروینس اور آڈٹ آفیسر پیڈا محمد افضل گوہر بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق پیڈا نے تمام ایریا واٹر بورڈز میں قائم کسان تنظیموں کے مالیاتی امور کا جائزہ لینے کے لئے آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے تین آڈٹ فرمز کو طریقہ کار کے مطابق شارٹ لسٹ کیا گیاتھاجن میں سے کم بِڈ دینے والی فرم کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ منتخب شدہ فرم سے جلد باقاعدہ معاہدہ کر لیا جائے گا۔ قبل ازیں تمام کسان تنظیموں کو اپنا مکمل ریکارڈ آڈٹ فرم کو پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی