مسجد الحرام میں قرآن کریم کے نسخے عبادت گزاروں تک پہنچانے کے لئے خصوصی ٹرالیاں تیار کر لی گئیں

مسجد الحرام میں قرآن کریم کے نسخے عبادت گزاروں تک پہنچانے کے لئے خصوصی ...
 مسجد الحرام میں قرآن کریم کے نسخے عبادت گزاروں تک پہنچانے کے لئے خصوصی ٹرالیاں تیار کر لی گئیں

  


مکہ مکرمہ (آن لائن )مسجدا لحرام کی انتظامیہ نے مسجد کے وسیع و عریض صحنوں اور احاطے میں دور دور تک بیٹھے لاکھوں عبادت گزاروں تک قرآنِ کریم کے نسخے پہنچانے کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ ٹرالیاں تیار کروالی ہیں۔ ہجوم کے باعث بعض اوقات لوگوں کا تلاوت کے لئے قرآنِ کریم کا نسخہ حاصل کرنے کی خاطر شیلفوں اور الماریوں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے ۔ مسجد کے خادمین ان ٹرالیوں کے ذریعے قرآنِ کریم کے نسخے مسجد کے تمام حصوں میں دور دراز مقامات پر بیٹھے لوگوں تک پہنچا رہے ہیں۔اس نئے منصوبے پر عمل درآمد کے بعد اب بزرگ اور معذور افراد کیلئے کافی آسانی ہوجائے گی ۔ 

مزید : علاقائی