پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اقلیتی ارکان کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اقلیتی ارکان کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کے خلاف ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اقلیتی ارکان کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست گزار تحریک انصاف کی اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی شنیلہ روتھ کی درخواست میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اقلیتی ارکان کو ترقیاتی فنڈز نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔. درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حکومت کے اقلیتی ارکان پنجاب اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کئے ہیں لیکن اپوزیشن کے اقلیتی ارکان اسمبلی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔. وکیل کے مطابق اقلیتی ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہ دینا امتیازی سلوک ہے ۔جس کی آئین اجازت نہیں دیتا. سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے فنڈز کے اجراء کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور نہ ہی متعلقہ محکمہ میں فنڈز کے لیے سکیمیں جمع کرائی ہیں. ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید : علاقائی