جنوبی افریقہ‘یوتھ ڈے کے موقع پر ریلیاں ، مختلف تقاریب کا انعقاد

جنوبی افریقہ‘یوتھ ڈے کے موقع پر ریلیاں ، مختلف تقاریب کا انعقاد

جوہانسبرگ( رپورٹ ،ندیم شبیر سے )جنوبی افریقہ سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز ’’یوتھ ڈے‘‘(نوجوانوں کاعالمی دن) منایا گیا،اس موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور مختلف تقاریب منعقد کی گئیں جس میں نوجوانوں کے مسائل او ر ان کو زندگی کے مختلف شعبوں میں درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی گئی،اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے آنے کی ترغیب دی گئی،زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے نوجوانو ں کو بتا یا گیا کہ وہ کس طرح تعلیمی میدان میں آگے آ سکتے ہیں ،روز نامہ پاکستان سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گفتگو کرتے ہوئے اس دن کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیااور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی،پاکستان ساؤتھ افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر سید احمد ولید بخاری نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لا رہے ہیں،اور معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں میں یوتھ کے کردار کو اجاگر کر رہے ہیں ہماری اس کاوش کو کافی سراہا جا رہا ہے ،ہماری لوگوں سے گزارش ہے کہ ہمیں تجاویز کی روشنی میں ہماری ر ہنمائی بھی کریں،انشا ء اللہ ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم نوجوانوں کو اچھی سرگرمیوں کی طرف لائیں گے،سید احمد ولید بخاری نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی نوجوان پاکستا ن کا اثاثہ ہیں اپنے وطن کے لئے دیار غیر میں راہ کر کچھ کرنا ہو گا۔

مزید : عالمی منظر