غیر ملکی ملازمہ پر تشدد کرنے والے سعودی جوڑے کو قید اور کوڑوں کی سزا

غیر ملکی ملازمہ پر تشدد کرنے والے سعودی جوڑے کو قید اور کوڑوں کی سزا
غیر ملکی ملازمہ پر تشدد کرنے والے سعودی جوڑے کو قید اور کوڑوں کی سزا

  


جدہ (محمد اکرم اسد) غیر ملکی ملازمہ پر تشدد کرنے والے سعودی کو سزا، یہاں کی فوجداری عدالت نے ایک غیر ملکی خادمہ کو موت تک تشدد کرنے والے سعودی جوڑے کو قید اور کوڑوں کی سزا سنادی۔ عدالت نے ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے قتل کی سزا سے بری کردیا۔ البتہ تاجر کو خاتون کو 3سال اور شوہر کو 2 سال کی سزا ہوئی۔ موت کا باعث بننے والی لاپرواہی پر دونوں کو 50 کوڑوں کی سزا سنائی۔ جدہ کی عدالت کفالت کے اختیار کے استعمال میں لاپرواہی پر تاجر خاتون کے شوہر کو بھی مقدمے کا حصہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک سعودی ایشیائی ملازمہ کو ہسپتال لایا ہے اور وہ بے ہوش ہے۔ کفیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پہلی منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی جس سے زخمی ہوگئی۔ ہسپتال میں علاج جاری تھا کہ آٹھ دن بعد ملازمہ چل بسی، پولیس نے تحقیق کی۔ تاجر خاتون اور شوہر کو گرفتار کرلیا ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملازمہ تشدد سے ہلاک ہوئی، جس کی وجہ سے دونوں کو سزا کا حکم سنایا۔

مزید : عرب دنیا