سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں امام مسجد کی آسامیوں پر غیر ملکی تعینات

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں امام مسجد کی آسامیوں پر غیر ملکی تعینات

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے شہر حائل کے مختلف علاقوں میں امام مسجد کی آسامیوں کے لئے سعودی شہریوں کی طرف سے دلچسپی نہ لینے پر غیرملکی تعینات کر دئے گئے ہیں۔وزارت اسلامک افئیر زکے ریجنل ڈائریکٹر عمر الحماد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان آسامیوں کی تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے مقامی شہری توجہ نہیں دیتے ۔انہوں نے واضح کیا کہ امام مسجد کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1800ریال رکھی گئی ہے اور وزارت اسلامک افئیر ایک علاقے میں صرف 50اماموں کو رکھ سکتی ہے۔

باقی جگہوں پر تنخواہ کا بندوبست مقامی مخیر حضرات کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قرآن میمو ریزنگ سرکل سے غیر ملکی امام بھرتی کر لیں کیونکہ انکو شرعی تقاضوں کے بارے بہتر معلومات ہو تی ہیں۔

مزید : عالمی منظر