جرمنی میں موٹر وے پر زیر تعمیر پل گرنے سے متعدد افراد ہلاک
برلن(اے پی پی) جرمنی میں موٹر وے پر زیر تعمیر پل گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی پولیس حکام نے کہا ہے کہ کئی مزدور ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ6 شدید زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے تعمیرہونے والے پل کا 40 میٹر لمبا حصہ زمین بوس ہوا ہے۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کی مجموعی تعداد کے حوالے سے پولیس نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیاہے۔