لیبیا کی یونٹی حکومت نے ساحلی شہر سِرت میں داعش کے جنگجوؤں کا جوابی حملہ ناکام بنا دیا

لیبیا کی یونٹی حکومت نے ساحلی شہر سِرت میں داعش کے جنگجوؤں کا جوابی حملہ ...

طرابلس(اے پی پی) لیبیا کی یونٹی حکومت نے کہا ہے کہ ساحلی شہر سِرت میں داعش کے جنگجوؤں کا جوابی حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اِس حملے میں 5 حکومت نواز جنگجو ہلاک اور37 زخمی ہوئے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش نے جوابی حملے میں شہر کے اندر موجود حکومتی فوج کے ٹھکانوں پر ٹینکوں سے شیلنگ کے علاوہ مارٹر گولے بھی داغنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ مختلف مکانوں کی چھتوں پر سے بھی فوجیوں اور معاون فائٹرز کو مسلسل نشانہ بنانے کے لیے فائرنگ کی گئی۔واضح رہے کہ مغربی اقوام کی حمایت یافتہ یونٹی حکومت نے دفاعی اہمیت کے ساحلی شہر سرت پر قبضے کی عسکری مہم گزشتہ ماہ کے وسط سے شروع کر رکھی ہے۔

مزید : عالمی منظر