چوروں نے رمضان بازاروں کو بھی نہ بخشا،رات کی تاریکی میں وارداتیں

چوروں نے رمضان بازاروں کو بھی نہ بخشا،رات کی تاریکی میں وارداتیں
چوروں نے رمضان بازاروں کو بھی نہ بخشا،رات کی تاریکی میں وارداتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) چوروں نے رمضان بازاروں کو بھی نہ بخشا،رات کی تاریکی میں رمضان بازاروں سے سامان چوری ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں لگائے گئے رمضان بازاروں میں چوری کی متعدد وارداتیں ہوئی ہیں۔ بابِ پاکستان والٹن روڈ رمضان بازار،مکہ کالونی رمضان بازار اور گلشن راوی کے رمضان بازار میں رات کے وقت کھجوروں کے تھیلے اور بوتلوں کے درجنوں کریٹ چوری ہونے کی شکایات ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوئی ہیں۔یہ شکایات رمضان بازاروں میں سرکاری اور پرائیویٹ سٹال مالکان کی جانب سے درج کرائی گئی ہیں۔ سٹال ہولڈرز کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کے شعبہ خوراک نے فوڈ انسپکٹروں کے ذریعے سٹال مالکان سے چوری کے حوالے سے معلومات لینا شروع کردی ہیں۔متعلقہ بازار انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی گارڈز کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -