ڈی آئی جی آپریشنز عارف نواز کے والدمہر محمد نواز انتقال کر گئے

ڈی آئی جی آپریشنز عارف نواز کے والدمہر محمد نواز انتقال کر گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی آپریشنز /انوسٹی گیشن پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز کے والد معروف قانون دان اور ریٹائرڈ سیشن جج، مہر محمد نواز خا ن گز شتہ مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 86سال تھی ۔ ان کی نماز جنازہ آج قربان لائنز لاہور میں 11بجے دن ادا کی گئی۔ جس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمدسکھیرا،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کیپٹن (ر) عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی ویلفےئر اینڈ فنانس، سہیل خان، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، ڈاکٹر عارف مشتاق ، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری حسین اصغر، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس، ایڈیشنل آئی جی CTD ، رائے طاہر، ایڈیشنل آئی جیPHP ، امجد جاوید سلیمی اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، فیصل شاہکار نے شرکت کی ۔بعدا زاں مرحوم مہر محمد نواز خان کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 18/14Lچیچہ وطنی،ضلع ساہیوال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر RPO ملتان سلطان اعظم تیموری ، CPO ملتان اظہر اکرم ، DPO ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام اور دیگر سینےئر پولیس افسران کے علاوہ سیاست دانوں، ریٹائرڈ و حاضر سروس جج صاحبان، صدر بار چیچہ وطنی ساہیوال ، وکلاء برادری اوردیگر معززین شہر کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔مرحوم مہر محمد نواز چیچہ وطنی کے گاؤں چک نمبر 18/14Lمیں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم چیچہ وطنی سے حاصل کی۔ بعد میں L.L.Bکی ڈگری لاہور سے حاصل کرنے کے بعد ساہیوال میں وکالت شروع کر دی۔ 1964 میں وہ سول جج مقرر ہوئے اور 1999ء میں بطور سیشن جج ریٹائر ہو گئے۔ مرحوم مہر محمد نواز سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں بطور وکیل پریکٹس کر چکے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز/انوسٹی گیشن پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز کے علاوہ مرحوم نے 3بیٹے شاہد نواز(سرکاری ملازم)، زاہد نواز(PIA) ، طاہر نواز(سیشن جج) اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم مہر نواز خان کی رسم قُل 19جون 2016ء بروز اتوار نماز عصر اور مغرب کے درمیان جامعہ مسجد قربان لائنز، لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مزید : علاقائی