صحارا ریگستان سے 34تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں: نائیجریا

صحارا ریگستان سے 34تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں: نائیجریا

آساما(آن لائن)افریقی ملک نائیجر یانے کہاہے کہ صحارا ریگستان میں الجیریا کی سرحد کے قریب 34 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں، ہلاک ہونیوالوں میں20بچے، 9 خواتین اور5 مرد شامل ہیں،یہ ہلاکتیں چھ جون سے 12جون کے درمیان ہوئیں۔حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ لاشیں چھوٹے سے ریگستانی علاقے آساماکا سے ملی ہیں۔وزیر داخلہ بازوم محمد کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تارکین وطن انسانی سمگلروں کے چھوڑ جانے کے بعد پیاس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔بازوم محمد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں نو خواتین اور پانچ مرد ہیں۔ ان کے مطابق یہ ہلاکتیں چھ جون سے 12 جون کے درمیان ہوئی ہیں۔ان میں سے دو کا تعلق نائجریا سے ہے جبکہ دیگر کی قومیت کے بارے میں فی الحال واضح نہیں ہے۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق گذشتہ سال شمالی آغادیز کے علاقے سے ایک لاکھ 20 ہزار افراد کا گزر ہوا۔حالیہ برسوں میں ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن میں سے زیادہ تر نے مالی اور نائجر کے راستے الجریا کا سفر کیا۔

مزید : عالمی منظر