بھارتی ریاست آسام میں ٹریفک حادثہ 30افراد ہلاک

بھارتی ریاست آسام میں ٹریفک حادثہ 30افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوہاٹی (اے پی پی) بھارتی ریاست آسام میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں کم سے کم30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ریاست آسام کے ایسٹ جنتیا کے سونم پور علاقے میں5 سو فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بس سیلچر سے ریاستی دارالحکومت گوہاٹی جا رہی تھی۔ ریاست آسام میں ایسٹ جنتیا کا سونم پور کا علاقہ جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے، سڑک کے راستے کے اعتبار سے انتہائی خطرناک علاقہ ہے لیکن اس طرح کا حادثہ یہاں پہلی بار ہوا ہے۔حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے ایمبولینس کے محکمے کو فون کر کے حادثے کی اطلاع دی جس کے بعد ڈاکٹر اور امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پولیس کی ٹیمیں بھی وہاں پہنچ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ بس بہت ہی گہری کھائی میں گری تھی اس لئے امدادی کاموں میں کافی مشکلات پیش آئیں ۔ اس حادثے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -