پاک چین اقتصادی راہداری پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے: احسن اقبال

پاک چین اقتصادی راہداری پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ...

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری ترقی کی خوشیوں کو ریزہ ریزہ کرنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ چند ایک سینیٹر کی جانب سے مغربی روٹ پر تنقید پر افسوس ہے اور سی پیک پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں مغربی روٹ کیلئے 39 ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں اور اس روٹ کا کوئٹہ تا گوادر سیکشن دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری ترقی کی خوشیوں کو ریزہ ریزہ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول