طورخم پر کشیدگی کے ذمہ دار افغان سفیر ذخیوال ہیں، ذرائع

طورخم پر کشیدگی کے ذمہ دار افغان سفیر ذخیوال ہیں، ذرائع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفارتی ذرائع اور افغان حکام کا کہنا ہے کہ طورخم پر پاکستان کی طرف سے تعمیر کیے جانے والے گیٹ کے بارے میں دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمی پاکستان میں افغان سفیر نے پیدا کی۔ طورخم پر دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی افغان سفیر عمر ذخیوال کی پیدا کردہ تھی۔ افغان سفیر نے 13 مئی کو پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ پاکستان طورخم پر تعمیر جاری رکھے، تاہم آمدورفت کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ذخیوال نے اپنی یہ کمٹمنٹ اپنی حکومت تک نہیں پہنچائی یا کابل انتظامیہ نے اپنے سفیر کی تجویر نہیں مانی، اس لحاظ سے موجودہ صورتحال کے ذمہ دار افغان سفیر ہیں۔

مزید : صفحہ اول