لندن کے علاقے برسٹال میں فائرنگ، خاتون رکن پارلیمینٹ جوکاکس ہلاک، ایک شخص گرفتار

لندن کے علاقے برسٹال میں فائرنگ، خاتون رکن پارلیمینٹ جوکاکس ہلاک، ایک شخص ...

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے علاقے برسٹال میں ایک شخص کی فائرنگ سے خاتون رکن پارلیمینٹ جوکاکس ہلاک ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خاتون رکن پارلیمینٹ پر ایک لائبریری میں کمپین کے دوران فائرنگ کی گئی جنہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے الزام میں ایک 52 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں خاتون رکن پارلیمینٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب جو کاکس ووٹنگ کے سلسلے میں مہم چلا رہی تھیں۔ ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ضعیف آدمی نے جب خاتون رکن پارلیمینٹ پر حملہ کیا تو زور سے چلایا کہ ’’برطانوی پہلے۔ اس کے بعد وہ آرام سے چلتا ہوا لائبریری سے باہر چلا گیا اور فرش پر گر ی خاتون رکن پارلیمینٹ خون میں لت پت ہو گئیں‘‘۔ انہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول