مودی کی امریکہ یاترا کام نہ آئی ، بھارت کو امریکہ کا ڈیفننس پارٹنر قرار دینے کا بل مسترد

مودی کی امریکہ یاترا کام نہ آئی ، بھارت کو امریکہ کا ڈیفننس پارٹنر قرار دینے ...

واشنگٹن ( صبا ح نیوز)امریکی سینٹ نے بھارت کو امریکا کا گلوبل اسٹرٹیجک اینڈ ڈیفنس پارٹنر قرار دینے کا بل مسترد کر دیا ۔ یہ بل بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے دوران صدر براک اوباما کی ملاقات اور امریکی کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد امریکی سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔...بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور امریکی صدر براک اوباما کے درمیان ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بھارت کو امریکا کا بڑا دفاعی اتحادی قرار دیا گیا تھا ، یہ بل دراصل امریکا کے نیشنل ڈیفنس اتھور ائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے 17(میں ایک ترمیم کی صورت میں تھا۔رپورٹ کے مطابق اصل بل کو امریکی سینٹ میں 13کے مقابلے میں 85ووٹوں سے منظور کر لیا گیا لیکن بھارت کو امریکا کا عالمی تزویراتی اور دفاعی اتحادی قرار دینے کی ترمیم نمبر 4618حکمران جماعت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے حمایت کے اعلانات کے باوجود منظور نہ ہوسکی۔افغان شہریوں کیلئے اسپیشل ایمگرنٹ ویزوں کی تعداد میں اضافے کی تجویز بھی اس بل میں کی جانے والی مجوزہ ترمیم کا حصہ تھی جو منظور نہ ہوسکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمایندگان میں پاکستان کیلئے فنڈمیں20کروڑ ڈالر کٹوتی کی ترامیم مستردہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیڈپونے پاکستان کے کولیشن سپورٹ فنڈسے20کروڑڈالرکٹوتی کی ترمیم جبکہ رورابیکرنے پا کستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈمکمل بندکرنیکی ترمیم پیش کی،جسے 84کے مقابلے میں 336 کی بھاری اکثریت نے دونوں ترامیم مستردکردیں۔?

مزید : صفحہ اول