عوامی تحریک کا دھرنا آج ہو گا ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، متحدہ ، ق لیگ کا بھی شرکت کا اعلان

عوامی تحریک کا دھرنا آج ہو گا ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، متحدہ ، ق لیگ کا ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)سانحہ ماڈل ٹاون کے دو سال پورے ہونے پرآج لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی تمام اپوزیشن جماعتوں نے حمایت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دھرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی، ق لیگ، جماعت اسلام، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سمیت تمام اپوزیشن نے اس دھرنے میں شمولیت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، عوامی لیگ کے شیخ رشید اور دوسرے رہنما شریک ہونگے۔دوسری طرف پولیس نے اس دھرنے کے شرکا کو تحفظ دینے کیلئے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دھرنے میں شریک ہونے کیلئے ایک راستہ بنایا جائے گا۔کسی کو بھی عقبی راستوں سے شریک نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول